ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / عمران خان کے خط کے بعد اب ہند۔ پاک کے وزراء خارجہ کی نیویارک میں ہوگی میٹنگ

عمران خان کے خط کے بعد اب ہند۔ پاک کے وزراء خارجہ کی نیویارک میں ہوگی میٹنگ

Thu, 20 Sep 2018 18:06:29  SO Admin   S.O. News Service

دہلی 20ستمبر (ایس او نیوز)  ہندوستان اور پاکستان کے وزراء خارجہ کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران الگ سے ملاقات ہوگی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے آج یہاں پریس کانفرنس میں اس بات کی  اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ میٹنگ کی تاریخ اور وقت دونوں فریقوں کے درمیان باہمی رضامندي سے بعد میں طے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس میٹنگ کے لئے اپیل کی تھی جسے ہندوستان نے قبول کرلیا ہے۔

اس سوال پر کہ میٹنگ کا ایجنڈا کیا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ابھی صرف ملاقات ہونی ہے، موضوع طے نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر وزیر خارجہ سشما سوراج اور پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قريشی کے درمیان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران میٹنگ کی تجویز پیش کی تھی ۔ انہوں نے یہ خط  مودی کو اس تہنیتی خط کے جواب میں لکھا تھا جو انہوں نے عمران خاں کے وزیر اعظم بننے پر بھیجا تھا۔


Share: